• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیویارک: سیکڑوں تارکین وطن کشمیریوں، پاکستانیوں کا بھارت مخالف احتجاجی مظاہرہ

نیو یارک (اے پی پی)نیویارک میں سینکڑوں تارکین وطن کشمیریوں اور پاکستانیوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھارتی وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر کی تقریر کے دوران عالمی ادارے کے ہیڈکوارٹر کے باہر ایک زبردست بھارت مخالف احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرے کا اہتمام نیویارک اور واشنگٹن میٹروپولیٹن علاقوں کی کشمیری امریکن کمیونٹیز نے مشترکہ طور پر سپانسر کیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مظاہرین نے بینر اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر یاسین ملک، شبیر احمد شاہ، مسرت عالم، آسیہ اندرابی اور دیگر سیاسی قیدیوں کو رہا کرو،جنگی جرائم کے لیے بھارت کو جوابدہ ٹھہرا،کشمیر میں آبادیاتی دہشت گردی بند کرو،بھارت کشمیر میں آزادی صحافت کو مجرم قرار دیتا ہے ،کشمیر میں بھارتی استعمار کا خاتمہ ۔کشمیر پر اقوام متحدہ کی قرارداد پر عمل درآمد، کشمیر سے بھارتی فوج کشمیر کا انخلا جیسے نعرے درج تھے۔
اہم خبریں سے مزید