• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کے 20 نکاتی غزہ امن منصوبے کے حامی ہیں، شہباز شریف، دو ریاستی حل کا نفاذ ناگزیر

اسلام آباد(نیوزرپورٹر)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے غزہ میں جنگ کے خاتمے کیلئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے20نکاتی امن منصوبے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی عوام اور اسرائیل کے درمیان پائیدار امن خطے میں سیاسی استحکام اور معاشی ترقی کے لیے ضروری ہے‘ منصوبے کامقصد غزہ میں جنگ کے خاتمے کو یقینی بنانا ہے‘دو ریاستی حل کا نفاذ خطے میں پائیدار امن کو یقینی بنانے کے لیے ناگزیر ہے‘غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے جلد اچھی خبریں ملیں گی‘پاک سعودی دفاعی معاہدہ کسی ملک کے خلاف نہیں‘ دونوں ملک جارحیت کا جواب مشاورت سے دیں گے ‘حرمین شریفین کی حفاظت کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے‘ جو خارجی ہاتھ دہشت گردی کے پیچھے ہیں وہ پاکستان کو پھلتا پھولتا نہیں دیکھ سکتے۔

اہم خبریں سے مزید