• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہر چیز کا علاج بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نہیں، بھیک مانگنے کا سلسلہ اب ختم ہونا چاہیے، مریم نواز

لاہور،فیصل آباد(خصوصی نمائندہ/نمائندہ جنگ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ہر چیز کا علاج بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نہیں، بھیک مانگنے کا سلسلہ اب ختم ہونا چاہیے ، مجھ پر تنقید کی گئی تو کچھ نہیں کہوں گی مگر پنجاب پر بات کریں گے اس کی ترقی پر بات کریں گے اور اس کے حق کے خلاف بات کریں گے تو مریم نواز آپ کو چھوڑے گی نہیں گھر تک پہنچا کر آئے گی ۔فیصل آباد میں الیکٹرک بسیں لانچ کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فیصل آباد واپس پی ایم ایل میں آنے لگا ہے، یہاں بیٹھے سینئر لیگی رہنما میرے والد کے ساتھ مشکل وقت میں بنیان مرصوص سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے رہے، گرفتاری اور جیل جانے پر رانا ثنا نے کہا تھا کہ اگر میں نواز شریف کے ساتھ سو فیصد کھڑا تھا تو آج ہزار فیصد کھڑا ہوں۔

اہم خبریں سے مزید