کراچی(ٹی وی رپورٹ) جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں میزبان شاہزیب خانزادہ نے اپنے تجزیہ میں کہا کہ بھارت نے ایشیا کپ کا ٹائٹل تو جیت لیا مگر کھیل کی اسپرٹ کو برقرار رکھنے میں بری طرح ناکام ہوا ہے اور اس پر بھارت میں بھی شدید تنقید ہو رہی ہے۔ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان راشد لطیف نے کہا کہ محسن نقوی نے بالکل ٹھیک کیا یہی کرنا چاہئے تھا۔ سابق کرکٹر سکندر بخت نے کہا کہ بھارت سخت دبائو میں تھا۔ کرکٹر احمد شہزاد نے کہا کہ کرکٹ میں بہتری لانے کی بہت گنجائش موجودہے۔ پروگرام کے آغاز میں میزبان شاہزیب خانزادہ نےکہا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے قطر ی وزیراعظم سے معافی مانگی ہے جو نو ستمبر کو حملہ کیا گیاتھا۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے اس ڈیولپمنٹ کے بعد غزہ میں امن ہوسکتا ہے۔بھارت نے ایشیا کپ کا ٹائٹل تو جیت لیا مگر کھیل کی اسپرٹ کو برقرار رکھنے میں بری طرح ناکام ہوا ہے اور اس پر بھارت میں بھی شدید تنقید ہو رہی ہے۔ بھارتی حکومت اور کرکٹ بورڈ کے کہنے پر بھارتی ٹیم نے ٹرافی لینے سے انکار کیا اور محسن نقوی بھی اپنے فیصلے پر ڈٹ گئے اور اسٹیج پر موجود رہے۔