• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا خوف، کراچی کولمبو کی کارگو پرواز کو بھارت نے راستہ نہ دیا، 7 گھنٹے طویل سفر

کراچی (افضل ندیم ڈوگر) بدترین شکست کو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ بھارت میں پاکستان کا خوف بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ اس کا اندازہ اس امر سے لگایا جا سکتا ہے کہ باکو سے چنئی جاتے ہوئے کراچی میں ایمرجنسی لینڈنگ کرنے والے کارگو طیارے کو کولمبو کے سفر کیلئے بھارتی فضائی حدود استعمال نہیں کرنے دی گئی۔ طیارہ معمول کا محض 3گھنٹے کا سفر سوا 7 گھنٹے میں طے کرکے طویل ترین روٹ سے منزل تک پہنچا۔ باکو چنئی کی پرواز زیڈ پی 4771 نے شدید فنی خرابی پر 23 ستمبر کو کراچی میں ایمرجنسی لینڈنگ کی تھی۔ آئی ایل 76 کارگو طیارے کی 5دن میں کراچی میں غیرملکی کمپنی فنی خرابی دور کی۔ طیارے کی سابقہ منزل چنئی تھی مگر اب طیارے نے کولمبو جانا تھا مگر بھارت نے مبینہ طور پر اپنی فضائی حدود میں سفر کی اجازت نہ دی۔ سلک وے ایئر کے طیارے نے کراچی سے اڑان بھر کر منزل کے مخالف سمت گوادر، ایران اور پھر دبئی کا سفر کیا۔ طیارہ واپس مسقط آیا۔
اہم خبریں سے مزید