• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول دودھ، شہد کی نہریں سندھ میں بہالیں، عظمیٰ بخاری، پی پی پر تنقید

لاہور(آئی این پی)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بھٹو جو دودھ اور شہد کی نہریں بہانا چاہتے ہیں، وہ سندھ میں بہالیں جہاں انکے پاس مینڈیٹ ہے۔پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عقل کل بننے کی کوشش مت کریں، جہاں آپ کا مینڈیٹ نہیں وہاں ڈیڑھ گز کی مسجد بنانے کی کوشش نہ کریں، ڈکٹیشن بھی آپ دے رہے ہیں، دھمکیاں بھی آپ دے رہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید