• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے آگاہی پھیلانے کی ضرورت ہے، صحافی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)سینئرصحافیوں اورسماجی رہنماؤں نے ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کیلئے درخت لگانے اورماحول دوست پالیسی اختیار کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام میں ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے آگاہی پھیلانے کی ضرورت ہے یہ بات سینئرصحافی سلیم شاہد ، کوئٹہ پریس کلب کے جنرل سیکرٹری ایوب ترین ، ظفربلوچ ، میر بہرام بلوچ ، زین خان و دیگر نے سماجی تنظیم آئیز کے زیراہتمام کوئٹہ پریس کلب میں نوجوان صحافیوں کے لیے یوتھ لیڈر شپ فار انوائرمنٹ ایڈووکیسی اینڈ ڈیولپمنٹ کے عنوان سے منعقدہ آگاہی سیشن کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہی مقررین نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی صرف ایک ملک یا ریجن کا نہیں بلکہ ایک عالمی مسئلہ ہے جس سے نمٹنے کیلئے لوگوں میں آگاہی پھیلانا ضروری ہے انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک نے پلاسٹک اور اس سے بننے والی مصنوعات کے استعمال کر ترک کیا مگر ہم اپنی روزمرہ زندگی میں پلاسٹک کے تھیلوں کا بے دریغ استعمال کرکے ماحول کو مزید خراب کررہے ہیں ہمیں پلاسٹک کے تھیلوں کا استعمال کم کرکے اس کے متبادل ماحول دوست بیگ استعمال کرنے کے رواج کوعام کرناہوگا۔
کوئٹہ سے مزید