• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عقیدۂ ختمِ نبوت اسلام کی بنیاد اور ایمان کا جزوِ لازم ہے،مفتی خلیل اللہ

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) شبان ختمِ نبوت بلوچستان کے امیر مولانا مفتی خلیل اللہ نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ عقیدۂ ختمِ نبوت اسلام کی بنیاد اور ایمان کا جزوِ لازم ہےانہوں نے کہا کہ حضور اکرم ﷺ پر نبوت کا سلسلہ ہمیشہ کے لیے ختم ہوچکا ہے اس عقیدہ کے تحفظ پر پوری امت کا ایمان یکساں ہے مولانا مفتی خلیل اللہ نے کہا کہ امتِ مسلمہ کو اس بنیادی عقیدہ کے تحفظ کے لیے بیدار رہنے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ ایمان کی اصل اوراساس ہے انہوں نے کہا کہ آج دشمنانِ اسلام مختلف انداز سے شکوک و شبہات پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں مگر مسلم امہ کو متحد ہوکر عقیدہ ختمِ نبوت کا دفاع کرنا ہوگا ان کا کہنا تھا کہ شبان ختمِ نبوت بلوچستان اس مقصد کے لیے ہر سطح پر جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے۔
کوئٹہ سے مزید