• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کی جائے، کاشف حیدری

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صوبائی ترجمان کاشف حیدری نے کہا ہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں کم از کم ایک مہینے کی توسیع کی جائے ، ایف بی آر کی ویب سائٹ مسلسل ڈاؤن رہنے اور بار بار تکنیکی خرابیوں کی وجہ سے ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کا عمل بری طرح متاثر ہوا ہے جس کی وجہ سے زیادہ تر لوگ اپنے گوشوارے جمع نہیں کراسکے انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کی پالیسیوں اور ویب سائٹ کے ناقص نظام نے تاجروں اور عام شہریوں کو غیر ضروری پریشانی میں مبتلا کر رکھا ہے عوام دن بھر محنت کے بعد اپنے گوشوارے جمع کرانے کی کوشش کرتے ہیں تو سسٹم بار بار بند ہو جاتا ہے ایسے حالات میں مقررہ تاریخ میں گوشوارے جمع کرانے کا تقاضا عوام کے ساتھ زیادتی ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ تاریخ میں ایک مہینے کی توسیع کی جائے۔
کوئٹہ سے مزید