• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معاشرے میں بے حیائی کے اثرات بڑھ گئے، امیر عبدالقدیر اعوان

کوئٹہ(پ ر)تنظیم الاخوان کے سربراہ امیر عبدالقدیر اعوان نے کہا ہے کہ ہر عمل چاہے وہ چھوٹا ہو یا بڑا اس کی قبولیت کے لیے نیت کا درست ہونا شرط ہے۔نماز اللہ کریم کا پسندیدہ عمل ہے۔فرائض میں سب سے بڑا فرض ہے جو برائی اور بے حیائی سے روکتی ہے اگر نماز بھی پڑھ رہے ہیں اور برائی بھی ساتھ چل رہی ہےاگر نیت میں فساد آگیا ہے پھر نماز اپنے اثرات کیسے چھوڑے گی۔یہ دنیا امتحان ہے اس میں ہر شئے کا خیال رکھنا ہے ہمیں انہی ضابطوں کو اختیار کرنا ہوگا جو نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمائے ہیں۔ہر قول و فعل میں دیکھیں کہ اس پہلو میں میرے لیے کیا حکم ہے،انہوں نے کہا کہ اپنے اندر سے دل سے حق کی طلب پیدا ہو تو اللہ کریم محروم نہیں فرماتے وہ اسباب پیدا فرما دیتے ہیں۔اپنی خوراک کی پاکیزگی کا خیال رکھیں۔آج معاشرے میں بے حیائی عام ہے جس کے بہت اثرات ہیں ہمارے مزاج بدل گئے ہیں،ہم دعوی ایمانی تو کرتے ہیں لیکن اس کے ساتھ ہمارا عمل نہیں۔
کوئٹہ سے مزید