• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہاجرین کی آڑ میں مقامی لوگوں کی ملک سے بیدخلی کا نوٹس لیاجائے

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے سینئر نائب صدر نواب سلمان خان خلجی نے کہا ہے کہ افغان مہاجرین کی آڑ میں مقامی لوگوں کو ملک سے بیدخل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے وفاقی وزیر داخلہ صورتحال کا نوٹس لیں اس حوالے سے بہت جلد افغان حکومت اور قونصل جنرل سے ملاقات کریں گے اگر زبردستی کا عمل جاری رہا تو شدید احتجاج کریں گے یہ بات انہوں نے پیر کو مسلم لیگ(ن) کے رہنما میر زمان لہڑی ، حاجی باز محمد اور دیگر کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی نواب سلمان خلجی نے کہا کہ افغان مہاجرین کی آڑ میں مقامی پشتونوں کو بھی ملک بدر کیا جارہا ہے پاکستان کے ہر پشتون کو افغان شہری تصور کیا جارہا ہے وزارت داخلہ پاکستان اس کی وضاحت کرے جنہوں نے اپنی زندگی کا طویل عرصہ پاکستان میں گزارا اور ملک میں انہوں نے اپنے بچے اور بچیوں کے رشتے بھی کئے ہیں اس حوالے سے بھی وزارت داخلہ اور نادرا اپنی پالیسی واضح کریں انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کے شناختی کارڈ عرصہ دراز سے تصدیق کے عمل میں ہیں انہیں افغان شہری تصور نہ کیا جائے اور جن کے کیسز عدالتوں میں زیر سماعت ہیں انہیں بھی ملک بدر نہ کیا جائے انہون نے کہا کہ اگر زبردستی کی پالیسی روا رکھی گئی تو ہم احتجاج کا راستہ اپنائیں گے۔
کوئٹہ سے مزید