کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) کیسکونے شمسی توانائی پرمنتقل ہونیوالے تمام زرعی صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ حکومت کی جانب سے رقوم ملنے کے بعد اپنے زرعیٹرانسفارمرزاور دیگر برقی آلات کیسکوکے حوالے کریں تاکہ یہ منصوبہ جلد ازجلد مکمل کیاجاسکے بصورت دیگر اُن کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی جن زرعی صارفین نے تاحال زرعی ٹرانسفارمرز،کھمبے اور ان سے منسلک دیگر برقی آلات واپس نہیں کئے ہیں اُن کی فہرست تیار کرکے ضلعی انتظامیہ کو قانونی کارروائی کیلئے ارسال کردی گئی ہے۔