کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ 17 اکتوبر 1983 کے شہدائے جمہوریت اسلم اولس یار شہید ، کاکا محمود شہید ، داؤد شہید اور رمضان شہیدکی 42 ویں برسی اور 11 اکتوبر 1991 کے شہداء وطن عبدالرحیم کلیوال شہید ، صابر شاہ شہید ، صاحب خان شہید ، باز محمد باز شہید اور حبیب الرحمٰن شہید کی 34 ویں برسی کے موقع پر پارٹی کے زیراہتمام مختلف اضلاع میں تعزیتی اجتماعات ہوں گے شہدائے جمہوریت اور شہدائے وطن کی برسی کا مرکزی تعزیتی جلسہ عام 11 اکتوبر کو ژوب میں ہوگا جس سے پارٹی کے مرکزی و صوبائی رہنما خطاب کریں گے بیان میں عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ جلسوں اور تعزیتی اجتماعات میں شرکت کرکے شہداءکو خراج عقیدت پیش کریں۔