• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خودکش دھماکہ بزدلانہ سفاکانہ عمل ہے،انجمن تاجران بلوچستان

کوئٹہ (پ ر) انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ کے صدر رحیم آغا، جنرل سیکرٹری ولی افغان ترین، حاجی نصرالدین کاکڑ، میر محمد رحیم بنگلزئی، حاجی یعقوب شاہ کاکڑ، سید حیدر آغا، خان کاکڑ، حاجی ظہور کاکڑ، سید شفیع آغا، سردار سجاد شاہوانی، ملک محمد حسین شاہوانی و دیگر عہدیداروں نے کوئٹہ میں ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ انسانیت کے خلاف بزدلانہ سفاکانہ عمل ہے انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں نے نہ صرف بے گناہ انسانوں کو شہید کیا بلکہ سیکڑوں خاندانوں کو دکھ اور کرب میں مبتلا کیا ہم ان شہداء کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ کھڑے ہیں انہوں نے جاں بحق ہونے والے تمام افراد کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاکی ۔
کوئٹہ سے مزید