کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) وائس چانسلر بیوٹمز پروفیسر ڈاکٹر خالد حفیظ نے کہاہے کہ علم کے ساتھ ساتھ طلباء میں سوچ بچار کرنے کے عمل کو بھی پروان چڑھانے کی اشد ضرورت ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے بیوٹمز کے28ویں اکیڈمک کونسل کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ جدید طرز تعلیم اور دور حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ تحقیقی علوم کو نصاب میں شامل کرنا بلوچستان کے طلباء کو دنیا بھر کی جامعات کے طلباء کے برابر لانے کیلئے انتہائی اہم ہے جدید علوم کی بروقت منتقلی بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالونی انجینئرنگ اینڈ منیجمنٹ سائنسز کا مشن ہے تعلیمی صلاحیت اور مؤثر حکمت عملی کو برقرار رکھتے ہوئے بیوٹمز اس امر پر بھر پور توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے ڈاکٹر خالد حفیظ نے جامعہ کے نصاب میں فہم القرآن کے کورسز، اقلیتوں کوٹہ پر عملدرآمد، بیوٹمز کے سب کیمپس ژوب اور مسلم باغ میں نئے تعلیمی پروگرامز سمیت دیگر احکامات جاری کئے۔