• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف سیکرٹری نے عوامی مسائل براہ راست سننے کا آغازکردیا

پشاور (جنگ نیوز) چیف سیکرٹری KP نے عوامی خدمت کے ایک نئے باب کا آغاز کرتے ہوئے اپنے آفیشل ٹوئٹر (X) اکاؤنٹ پر اعلان کیا کہ شہری اب اپنی شکایات براہِ راست آن لائن درج کروا سکتے ہیں۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنی شکایات ‎ٹیگ کریں۔ چیف سیکرٹری کا دوٹوک پیغام تھا: آپ کی خدمت ہماری اولین ترجیح ہے۔اعلان ہوتے ہی شہریوں نے کمنٹس میں اپنے مسائل کے انبار لگا دیئے۔ صوابی کے ایک شہری نے شکایت کی پٹواریوں کے ساتھ غیر سرکاری لوگ بیٹھتے ہیں جو عوام کو مشکلات میں ڈالتے ہیں، اس پر کارروائی کریں۔"چیف سیکرٹری نے سخت جواب دیا:"ایسی بات برداشت نہیں کی جائے گی۔ میں ٹیمیں بھیج رہا ہوں چیک کرنے کے لیے۔"ایک اور شہری نے پشاور کے فٹ پاتھوں پر منشیات فروشوں کے قبضے کا ذکر کرتے ہوئے لکھا ہشت نگری فقیر آباد پل سے باچا خان چوک تک فٹ پاتھ پر منشیات فروش قابض ہیں۔
پشاور سے مزید