• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مغوی پیسکواہلکاروں کی بازیابی کے لئے چیف سیکرٹری سے ملاقات

پشاور(جنگ نیوز)چیئرمین پیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز حمایت اللہ خان اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر پیسکو اختر حمید خان نے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ سے ملاقات کی اور ملاقات کے دوران پیسکو بنوں سرکل میں اغوا ہونے والے 5لائن مین کے حوالے سے بات چیت کی، چئیرمین پیسکو حمایت اللہ خان نے مغوی پیسکو اہلکاروں کی بازیابی کیلئے ٹھوس اقدام کرنے پر اسرار کیا اور کہا کہ انکے خاندان کے لوگ مسلسل پریشانی کا شکار ہیں جس پر شہاب علی شاہ نے کہا کہ پیسکو اہلکاروں کی بازیابی کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائیگی، سی ای او پیسکو اختر حمید خان نے واقع کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 12ستمبر کو پیسکو کے 5لائن مین بنوں میں بجلی کے مرمتی کاموں میں مصروف تھے جب نا معلوم افراد نے انہیں اغوا کر لیا جس پر پیسکو کیجانب سے متعلقہ تھانے میں مقدمہ بھی درج کرایا جا چکا ہے تاہم ابھی تک اغوا کاروں کا کوئی سوراغ نہیں لگایا جا سکا اور نہ ہی انکی جانب سے کوئی مطالبات سامنے آئے ہیں۔
پشاور سے مزید