• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک ہفتے کے اندر معلومات فراہم کرنے کے احکامات جاری

پشاور (خصوصی نامہ نگار) خیبر پختونخوا انفارمیشن کمیشن پشاور میں معلومات کی عدم فراہمی پر اداروں کے خلاف شہریوں کی شکایات کی سماعت ہوئی۔ سماعت میں خیبر گرلز میڈیکل کالج پشاور، پاپولیشن ویلفئیر آفس نوشہرہ، شہید بے نظیر بھٹو وومن یونیورسٹی پشاور، اور ڈی ای اوز (مردانہ وزنانہ) پشاور سمیت مختلف اداروں کے پبلک انفارمیشن آفیسرز کمیشن میں پیش ہوئے۔ پشاور کے انور سلیم نامی شہری نے ڈی ای او (میل) پشاور سے معذور افراد کے کوٹہ پر بھرتی سے متعلق رولز اور پالیسی کی تفصیلات جبکہ عطاء الرحمٰن نے ایک انکوائری رپورٹ کی کاپی مانگی تھی، جس کی سماعت میں ادارے کی جانب سے معلومات فراہم کی گئیں جبکہ ڈی ای او(زنانہ) نے معلومات کی فراہمی کیلئے ایک ہفتے کا وقت مانگ لیا، جس میں پشاور کی نگہت جہان نے ڈرائنگ ماسٹرز کی 2011 اور 2012 کی سینیارٹی لسٹ، سنبل افتخار نے پرائمری سکول کے ٹیچرز کی تعیناتی جبکہ پروین اختر نامی شہری نے ایک انکوائری رپورٹ سے متعلق معلومات مانگی تھیں۔ اس کے علاوہ شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی اور ہائیر ایجوکیشن اینڈ آرکائیوز ڈیپارٹمنٹ نے معلومات کی فراہمی کیلئے ایک ہفتے کا وقت مانگ لیا۔ دیگر کیسز میں کمیشن نے ڈائریکٹوریٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، اور ڈائریکٹوریٹ آف انڈسٹری اینڈ کامرس کو ایک ہفتے کے اندر معلومات فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے گئے۔
پشاور سے مزید