• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاریخی ایکوا کلچر میپنگ پراجیکٹ کا آغاز

پشاور(جنگ نیوز)محکمہ لائیو اسٹاک، فشریز و کوآپریٹو، حکومت خیبرپختونخوا نے "کے پی ایکوا کلچر ہائی پوٹینشل زونز میپنگ اور کمرشلائزیشن اسٹریٹجی پراجیکٹ" کا باضابطہ آغاز کردیا ہے۔ یہ منصوبہ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک و زراعت (FAO) کے ٹیکنیکل کوآپریشن پروگرام کے تحت تکنیکی معاونت سے شروع کیا گیا ہے جبکہ اس کا نفاذ فشریز ڈیولپمنٹ بورڈ (FDB) کے تعاون سے کیا جا رہا ہے۔افتتاحی تقریب ایف اے او پشاور میں منعقد ہوئی جس میں اعلیٰ حکام، ترقیاتی شراکت داروں، ماہرین فشریز اور مقامی اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری لائیو اسٹاک، فشریز و کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ محمد نیازنے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے ایف اے او کی تکنیکی معاونت اور ایف ڈی بی کے کردار کو سراہا۔
پشاور سے مزید