ملتان (سٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ضلع ملتان میں پیرا فورس مکمل طور پر فعال کردی گئی،اس سلسلے میں پیرا فورس ہیڈ کوراٹر میں افتتاحی تقریب اور پریڈ کا مظاہرہ کیا گیا، کمشنر عامر کریم خاں اور ڈپٹی کمشنر وسیم حامد نے پریڈ کا معائنہ کیا اور سلامی لی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد سیف، ایس ڈی ای اوز فرخ اللہ بلوچ اور محمد افضل بھی تقریب میں موجود تھے، اس موقع پر کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے عوامی ریلیف کیلئے پیرا فورس کو تشکیل دیا ہے، پیرا فورس عوامی توقعات پر پوری اترے اور کارکردگی دکھائے، انہوں نے کہا کہ افسران اور عوام کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہی کامیابی کی بنیاد ہے، ادارے کی مضبوطی کیلئے ابتدائی دنوں کی محنت ہی بنیاد ہے،پیرا فورس کو مہنگائی ،تجاوازات اور قبضہ مافیا کے خلاف بھرپور اختیارات دیے گئے ہیں۔