• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ای او میپکو کا کسٹمر فیسلیٹیشن سینٹر ملتان سرکل کا دورہ ،مختلف شعبہ جات کا معائنہ

ملتان (سٹاف رپورٹر)چیف ایگزیکٹیو آفیسر میپکو انجینئرگل محمد زاہد نے کسٹمر فیسلیٹیشن سینٹر ملتان سرکل کا دورہ کیا،انہوں نے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا، سٹاف سے ملاقات کی اور صارفین کو فراہم کی جانے والی سہولتوں کے حوالے سے ہدایات جاری کیں،سی ای او میپکو نے کہا کہ صارفین کی سہولت میپکو کی اولین ترجیح ہے،کسٹمر فیسلیٹیشن سینٹرز دراصل میپکو کا چہرہ ہیں،اس لیے یہاں آنے والے صارفین کو بہترین سروسز فراہم کرنا ازحد ضروری ہے،ادارے کی کامیابی صارفین کے اعتماد سے جڑی ہوئی ہے اور تمام افسران و اہلکار اس اعتماد کو قائم رکھنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں،انہوں نے ہدایت دی کہ سی ایف سی کو ہمہ وقت فعال رکھا جائے اور صارفین کو خوش اخلاقی اور پیشہ ورانہ انداز میں رہنمائی فراہم کی جائے،بلنگ سسٹم میں شفافیت، شکایات کا بروقت ازالہ اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ہی عوامی اعتماد کو مزید مستحکم بنانے کا ذریعہ ہیں۔
ملتان سے مزید