ملتان (سٹاف رپورٹر ) تعلیمی بورڈ ملتان نے انٹرکے پہلے سالانہ امتحان 2025ء کے رزلٹ کارڈ جاری کردیئے‘ ریگولر امیدواران کے رزلٹ کارڈزان کے ادارہ جات کو بذریعہ رجسٹرڈ ڈاک ارسال کر دیے گئے، ریگولر امیدواران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے رزلٹ کارڈ کے حصول کے لئے اپنے ادارہ سے رابطہ کریں جب کہ پرائیویٹ امیدواران کے رزلٹ کارڈز ان کے داخلہ فارمز پر تحریر کردہ ایڈریس پر بذریعہ عام ڈاک ارسال کر دئیے ہیں،کنٹرولر امتحانات تعلیمی بورڈ ملتان حامد سعید بھٹی کے مطابق پرائیویٹ امیدوار اپنے متعلقہ ڈاکخانہ سے رابطہ کریں اگر کسی امیدوار کو رزلٹ کارڈز نہ ملے تو وہ دفترتعلیمی بورڈملتان(انٹر برانچ) سے رابطہ کر کے 30نومبرتک بنام ڈپٹی کنٹرولر انٹر تحریری دخواست دے کر بغیر کسی فیس کے رزلٹ کارڈ حاصل کر سکتا ہے۔