ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر ملتان وسیم حامد سندھو کی ہدایت پر ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کو شہر کی مثالی صفائی کے لئے خصوصی ٹاسک دے دیا گیا ، اس سلسلے میں رہائشی اور کمرشل علاقوں میں کوڑا کرکٹ اور ملبہ جات کی فوری تلفی کے لئے اضافی ٹیمیں تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا سکے،ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو خود گلی محلوں میں پہنچے اور صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا، اس دوران انہوں نے شہریوں سے ملاقات کر کے صفائی انتظامات کے بارے میں دریافت کیا اور ان کے مسائل سنے، اس موقع پر ڈویژنل ہیڈ آپریشن انوار الحق نے ڈپٹی کمشنر کو صفائی کے حوالے سے اب تک کیے گئے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی اور آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کیا۔