• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے، تفصیلات کے مطابق ملیر کینٹ چیک پوسٹ نمبر 5 کے قریب تیز رفتار منی بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار خاتون 35سالہ سلمیٰ جاں بحق ہوگئی ،پولیس کے مطابق متوفیہ خاتون موٹر سائیکل پر اپنے شوہر کے ہمراہ جا رہی تھی،حادثہ کا ذمہ دار منی بس کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا،پولیس نے منی بس کو اپنے قبضے میں لے کر واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے ، فیڈرل بی صنعتی ایریا شیفق موڑ سے سہراب گوٹھ جاتے ہوئے تیز رفتار موٹر سائیکل بے قابو ہوکر سڑک پر گر گئی جس کے باعث موٹڑ سائیکل سوار 40 سالہ منصور جاں بحق جبکہ عرفان زخمی ہوگیا ، آرام باغ تھانہ کی حدود ہمدرد دواخانہ کے قریب ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والا بزرگ 75 سالہ اقبال دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گیا ،پولیس کے مطابق متوفی راہگیر تھا ،تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے حادثہ پیش آیا ،حادثہ کے بعد ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہوگیا ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید