• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرزمین فلسطین کا ہر فیصلہ ان کی عوامی امنگوں کے مطابق ہونا چاہیے، فلسطین فاؤنڈیشن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم ،سرپرست کمیٹی رکن نائب امیر جماعت اسلامی مسلم پرویز، رہنما ایم کیو ایم محفوظ یار خان، میجر قمر عباس،رہنما مجلس وحدت مسلمین علامہ باقر عباس زیدی، رہنما جمیعت علمائے پاکستان علامہ قاضی احمد نورانی، تحریک انصاف کے اسرار عباسی، یونس بونیری اور اظہر علی ہمدانی نےمشترکہ بیان میں کہاہےکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 20 نکاتی ایجنڈا فلسطینیوں کی جسمانی نسل کشی کے بعد سیاسی نسل کشی کا اعلان ہے، پاکستان کے عوام ٹرمپ کے غزہ امن و فلسطین کے امن و امان کیلئے ناجائز فیصلوں کو مسترد کرتے ہیں سرزمین فلسطین کا ہر فیصلہ ان کی عوامی امنگوں کے مطابق ہونا چاہیے،اسرائیلی جارحیت آج تک نہیں روکی روزانہ سیکڑوں بے گناہ صہیونی افواج کی بربریت کا شکار ہورہے ہیں ،امریکا و عالمی برادری کی آنکھیں بند ہیں ۔رہنماوں کا کہنا تھا کہ ٹرمپ ایجنڈے کی حمایت کرنے والے مسلم ممالک اپنی حمایت واپس لیں، مسلم حکمران اگر مظلوم فلسطینیوں کی مدد نہیں کر سکتے تو فلسطین کاز کیلئے خیانت کا باعث نہ بنیں ،حکومت 25 کڑور عوام کے جذبات کا خیال کرتے ہوئے ٹرمپ بیانیے پر اپنی حمایت کو فوری واپس لے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید