• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلسطین کی حمایت، ہالی ووڈ تقسیم، ہزاروں فنکار اسرائیلی فلم انڈسٹری کا بائیکاٹ کریں گے

کراچی ( رفیق مانگٹ) ہالی ووڈ میں حالیہ دنوں میں ایک بڑا تنازع سامنے آیا ہے، جہاں 4,000 سے زائد اداکاروں، فلمسازوں اور دیگر صنعت کاروں نے فلسطینیوں کے حق میں اسرائیلی فلم انڈسٹری کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد غزہ میں جاری تنازع اور اسرائیلی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کرنا ہے، تاہم اسے دوسری جانب سے انتہاپسندی اور امتیازی سلوک قرار دیا جا رہا ہے۔ اس تنازع نے ہالی ووڈ کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا ہے۔ بائیکاٹ کے حامیوں کا موقف ہے کہ یہ انسانی حقوق کی حمایت میں ایک غیر جانبدار اقدام ہے، جبکہ مخالفین اسے یہودی کمیونٹی کے خلاف منظم سازش سمجھتے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید