• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رواں سال IMF سےکلائمٹ فنانسنگ کی مد میں 41 کروڑ ڈالرز ملنے کا تخمینہ

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )پاکستان کورواں مالی سال کے دوران آئی ایم ایف سےکلائمٹ فناننسنگ کی مد میں 41کروڑڈالرزملنے کا تخمینہ لگایاگیاہے-وفاقی وزارت خزانہ نےکلائمٹ فناننسنگ فنڈزکورواں مالی سال دو ہزارپچیس،چھبیس کے سالانہ قرض پلان کاحصہ بنادیا ہے، -آئی ایم ایف تقریباآئندہ2سال میں کلائمٹ فناننسنگ پروگرام کے تحت پاکستان کو مجموعی طور پرایک ارب30کروڑ ڈالرزفنڈزدے گا۔ذرائع وزارت خزانہ کےمطابق آئی ایم ایف سےرواں مالی سال کے دوران کلائمٹ فناننسنگ کی مد میں 41 کروڑ ڈالرز ملنے کا تخمینہ لگایاگیا ہے، یہ رقم آئی ایم ایف کے7ارب ڈالرزقرض پروگرام کےتحت ملنے والےفنڈز کےعلاوہ ہوگی-ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہےآئی ایم ایف سےکلائمٹ فناننسنگ کے تحت ملنے والی رقم سالانہ پلان میں شامل ہے-اس وقت آئی ایم ایف کاوفد مشن چیف کی سربراہی میں پاکستان میں موجود ہے،آئی ایم ایف وفد کےساتھ قرض پروگرام اورکلائمٹ فناننسنگ پر مذاکرات ہورہے ہیں،آئی ایم ایف وفد کے ساتھ7 ارب ڈالر قرض کے موجودہ پروگرام کےدوسرے جائزہ مذاکرات جاری ہیں جبکہ آئی ایم ایف وفد کےساتھ کلائمٹ فناننسنگ کے پہلےجائزہ پر مذاکرات ہورہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید