• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی بیوروکریسی تقرر و تبادلے؛ ساجد بلوچ سیکریٹری نیشنل سیکورٹی ڈویژن تعینات

اسلام آباد( رانا غلام قادر ) وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تقرر ی کے منتظر پا کستان ایڈ منسٹریٹو سروس کے گریڈ21کے افسرساجد بلوچ کوسیکریٹری نیشنل سیکیورٹی ڈویژن تعینا ت کیاگیا ہے۔ اس سے قبل سیکرٹری نیشنل سیکورٹی ڈویژن کے عہدے کا چارج سیکر ٹری کابینہ ڈویژن کامران علی ا فضل کے پا س تھا۔کامران علی افضل کو 23جولائی کو تین ماہ کیلئے یہ چارج دیاگیا تھا۔در یں اثنا ءسینٹ سیکر ٹیریٹ میں ڈیپوٹیشن پر تعینات او ایم جی کی گریڈ18 کی افسر مس مہوش ریاض کی سینٹ میں تعیناتی میں دو سال کی توسیع کی گئی ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اس ضمن میں کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید