• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی حملے کے بعد پالیسی واضح، امریکا کا قطر کو سیکورٹی گارنٹی دینے کا اعلان

واشنگٹن (اے ایف پی) اسرائیلی حملے کے بعد پالیسی واضح،امریکانے قطر کو واضح سیکورٹی گارنٹیز دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ قطر کی سرزمین پر کسی بھی مسلح حملے کو واشنگٹن اپنی سلامتی کے لیے خطرہ سمجھے گا اور اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر کے مطابق امریکہ قطر کی سلامتی اور علاقائی خودمختاری کے دفاع کے لیے سفارتی، اقتصادی اور ضرورت پڑنے پر فوجی اقدامات کرنے کا پابند ہوگا۔ یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب 9 ستمبر کو اسرائیلی حملے میں حماس کے رہنماؤں کو نشانہ بنایا گیا جو غزہ جنگ کے حوالے سے امریکی امن منصوبے پر بات کر رہے تھے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے قطر کے وزیر اعظم سے معذرت کی اور آئندہ ایسے حملے نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ قطر کو خلیج میں امریکہ کا کلیدی اتحادی سمجھا جاتا ہے اور یہاں "العدید" فوجی اڈہ واقع ہے، جو خطے میں امریکی سینٹرل کمانڈ کا اہم مرکز ہے۔
اہم خبریں سے مزید