• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میڈ ان پاکستان نمائش نے بنگلہ دیش میں پاکستانی مصنوعات کی دھوم مچا دی

اسلام آباد( تنویر ہاشمی ) پاکستان ایسوسی ایشن آف ایگزی بیشن انڈسٹری کے زیرا ہتما م میڈ ان پاکستان نمائش نے بنگلہ دیش میں پاکستانی مصنوعات کی دھوم مچا دی، بنگلادیش میں پاکستا نی ہائی کمشنر عمران حیدر نے کہا کہ نمائش سے دونوں ملکوں کو جوڑنے کا یہ اقدام خوش آئند ہیں،تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافے اور نئے راستے تلاش کرنے کیلئے نمائشوں کا انعقاد بہت ضروری ہے، پاکستان ایسوسی ایشن آف ایگزیبیشن انڈسٹری کے بانی چیئرمین خورشید برلاس نے کہا کہہم بنگلہ دیشی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے نمائش کو کامیاب بنانے میں اہم کر دار اد ا کیا، 14 سال بعد میڈ ان پاکستان نمائش سے دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط ہونگے، قبل ازیں خورشید برلاس نے پاکستان کے ہائی کمشنر عمران حیدر سے ڈھاکامیں ملاقات کی۔ڈھاکا میں ہونیوالی نمائش جو 23سے27ستمبر کوانٹرنیشنل کنونشن سٹی بسوندھرا آئی سی سی بی میں منعقد ہوئی ۔
اہم خبریں سے مزید