اسلام آباد ( عاطف شیرازی )آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی) نے صوبہ سندھ کے ضلع خیرپور میں گیس اور خام تیل کا ذخیرہ دریافت کیا ہے ، بترسم ایسٹ-1 کنویں سے یومیہ 22.5 ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس اور 690 بیرل کنڈینسیٹ حاصل ہوگا، ترجمان کے مطابق او جی ڈی سی بترسم ایکسپلوریشن لائسنس کا آپریٹر ہے جس میں کمپنی کا 95 فیصد اور گورنمنٹ ہولڈنگز پرائیویٹ لمیٹڈ (جی ایچ پی ایل) کا 5 فیصد حصہ ہے۔