• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی بی اے افسران کے غیرملکی سفری ٹکٹوں کی تفصیلات طلب، ایف آئی اے کی کارروائی کا آغاز

کراچی(سید محمد عسکری) وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن( آئی بی اے) کراچی کے خلاف اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010کے سیکشن25کے کارروائی کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے اور ایک اور خط کے ذ کی ریعے آئی بی اے کراچی سے ایگزیکٹو ڈائریکٹر، رجسٹرار اور ڈائریکٹر ایچ آر کے تمام غیر ملکی سفری ٹکٹوں کی تفصیلات اور دیگر معاملات سے متعلق مذید معلومات اور ریکارڈ طلب 3اکتوبر تک طلب کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کے تحقیقاتی افسر عمید ارشد بٹ نے آئی بی اے کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور ڈائریکٹر فنانس کو لکھے گئے دوسرے خط میں کہا ہے کہ انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کراچی کی ایگزیکٹو انتظامیہ کے خلاف دیگر معاملات کے ساتھ ساتھ، مجرمانہ بددیانتی، بدعنوانی اور سرکاری اداروں کے فنڈز میں بدعنوانی اور بدعنوانی کے جرائم کے کمیشن سے حاصل ہونے والی رقم کی منی لانڈرنگ کے الزامات کی تحقیقات کے لیے کارروائی جاری ہے۔ خط میں آئی بی اے سے مکمل پروکیورمنٹ فائلیں بشمول، فزیبلٹی رپورٹس، پری کوالیفیکیشن، ٹینڈر نوٹس، موصول ہونے والی بولیاں، تشخیصی رپورٹس، پروکیورمنٹ کمیٹی منٹس، کمپنی پروفائلز، ایوارڈ لیٹر اور درج ذیل ٹینڈرز کے سلسلے میں تکمیلی سرٹیفکیٹس کی تفصیلات بھی مانگی گئی ہیں۔ خط میں ٹینڈرز کے لیے ادائیگی کے ریکارڈ کے ساتھ ساتھ وینڈر بینک کی تفصیلات، ادائیگی کے واؤچرز، ڈیلیوری کی تصدیق، بولی کی سیکیورٹیز، پرفارمنس سیکیورٹیز، موبلائزیشن ایڈوانس، IPCs، وقت میں توسیع (EoT) کلیمز کے ساتھ کنسلٹنٹس اور پروجیکٹ مینیجر کے معاہدوں کی تفصیلات وغیرہ بھی مانگی گئیں ہیں جب کہ مالی سال 2019-20 سے مالی سال 2024-25 میں بھرتی شدہ ملازمین کے نام اور ڈومیسائل بھی مانگے گئے ہیں ساتھ ہی 2019-20 سے مالی سال 2024-25 کے لیے ایگزیکٹو ڈائریکٹر، رجسٹرار، ڈائریکٹر فنانس، اور ہیڈ آف پروکیورمنٹ کی تنخواہوں، وظیفوں، الاؤنسز، TA&DA وغیرہ کی تفصیلات اور ایگزیکٹیو ڈائریکٹر، رجسٹرار، ڈائریکٹر فنانس، اور مالی سال 2019-20 سے مالی سال 2024-25 کے لیے ہیڈ آف پروکیورمنٹ کے ذریعہ جمع کرائے گئے سرکاری اثاثہ جات کے اعلان فارم کی کاپیاں بھی مانگی گئی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید