• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سخت جملوں کے تبادلوں کے بعد ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں مسائل حل کرنے پر اتفاق

اسلام آباد (طاہر خلیل)سخت جملوں کے تبادلوں کے بعد ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں مسائل حل کرنے پر اتفاق ہو گیا ،سردارایا ز صادق   نے  اختلافات ختم کرنے کا ٹاسک سنبھال لیا ، سپیکرکی مداخلت پردونوں پارٹی رہنماوں میں اہم ملاقات ہوئی ، حکومتی جماعت مسلم لیگ (ن)اور پیپلز پارٹی کے درمیان تنا ؤکے معاملے پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے دونوں جماعتوں کی دوریاں ختم کرنے کا ٹاسک سنبھال لیا ،پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن)کے رہنماوں کے درمیان اہم ملاقات میں پی پی پی کے لیڈروں نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے بیانات اور تقاریر پر اعتراض اٹھایا ، پارلیمانی ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں نے افہام و تفہیم سے تمام مسائل حل کرنے پر اتفاق کیا جب کہ دونوں اطراف لفظی جنگ بند کرنے پر بھی آما دہ ہوگئے ۔بدھ کو پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے رہنماوں کے درمیان پارلیمنٹ ہاوس میں اسپیکر چیمبر میں اہم ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، رانا ثنااللہ، اعظم نذیر تارڑ، طارق فضل چوہدری اور رانا مبشر نے شرکت کی۔پیپلز پارٹی کی نمائندگی نوید قمر اور اعجاز جاکھرانی نے کی جب کہ پیپلز پارٹی کی قیادت نے مسلم لیگ (ن)کی سینئر نائب صدر مریم نواز کے بیانات اور تقاریر پر اعتراض اٹھایا، جس پر ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے افہام و تفہیم سے تمام مسائل حل کرنے پر اتفاق کیا۔
اہم خبریں سے مزید