• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم کے وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، سندھ حکومت کی کار کردگی پر تنقید

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نےوفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں کراچی اور سندھ کے شہری علاقوں میں حالیہ بارش کے بعد صورت حال سے آگاہ کیا،ایم کیو ایم کے وفد نے اس حوالے سے سندھ حکومت کی کار کردگی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ احسن اقبال نے پی آئی ڈی سی ایل کے تحت کراچی میں کام شروع کرانے کی یقین دہانی کرائی۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم وفد وزیراعظم شہباز شریف کی وطن واپسی پر ان سے بھی ملاقات کرے گا۔
اہم خبریں سے مزید