• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی سی پی نے2 ٹیلی کام کمپنیوں کے انضمام کی منظوری دیدی

اسلام آباد(تنویر ہاشمی ) کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان(سی سی پی ) نے2ٹیلی  کام کمپنیوں  کے انضمام کی منظوری دے دی ،متعدد شرائط کے ساتھ 18ماہ کے طویل عرصے کے دوران مشاورت اور تفصیلی غورکے بعد کمیشن نے پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) کو ٹیلی نار پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ اور اورین ٹاورز پرائیویٹ لمیٹڈ کے 100 فیصد حصص کے حصول کی منظوری دی ہے۔ یہ منظوری ان شرائط کے ساتھ دی گئی ہے تاکہ ٹیلی کام مارکیٹ میں کمپٹیشن کو برقرار رکھا جا ئے گا، مارکیٹ میں ٹیلی کمیونیکشن کی سروسز کی غیر امتیازی فراہمی اور صارفین تک ممکنہ فوائد منتقل کرنے کو یقینی بنایا جائےگا۔ دونوں کمپنیوں کے مرجر کا فیصلہ سی سی پی ہیڈ آفس میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران سنایا گیا، انضمام کی منظوری کے بعد یوفون اور ٹیلی نار میں انضمام ہو جائے گا اور نئی کمپنی مرج کو کہلائےگی ۔
اہم خبریں سے مزید