کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان و وفاقی وزیرِ تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے پاکستان میں عمان کے سفیر فہد ال خروصی نے ملاقات کی اور عمان میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی ضروریات اور دونوں ممالک کے سفارتی و سماجی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر زور دیا گیا۔ ملاقات میں تعلیم اور فنی و پیشہ ورانہ تربیت کے شعبے میں تعاون بڑھانے،موجودہ معاہدوں اور اسکالرشپس کے جائزے، مشترکہ تحقیق، ڈیجیٹل ایجوکیشن اور استعداد کار میں اضافے پر بات چیت ہوئی۔ اس موقع پر ایم کیو ایم اوورسیز عمان چیپٹر کے آرگنائزر عمران صدیقی بھی موجود تھے۔