• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کو جب کوئی نشانہ بنائے گا جواب ملے گا، معافی نہیں مانگوں گی ، مریم نواز

لاہور(خصوصی نمائندہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب کو جب کوئی نشانہ بنائے گا جواب ملے گا، معافی نہیں مانگوں گی۔ان کا کہنا تھا سیلاب میں انہیں عالمی امداد مانگنے کا لیکچر دیا گیا لیکن وہ کبھی اپنے عوام کو کشکول پکڑنے کا نہیں کہیں گی، عزت نفس مجروح نہیں ہونے دیں گی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ پوزیشن ہولڈرزطلبہ کے اعزاز میں تقریب سے خطاب میں کئی اہم اعلانات کیے۔ انہوں نے پوزیشن ہولڈرز کے تمام تعلیمی اخراجات ادا کرنے اور لیپ ٹاپ دینے ، صوبے بھر میں بچے اور بچیوں کے لئے سنٹر آف ایکسی لینس بنانے، 6ہزار سائنس، ٹیکنالوجی، آرٹ، انجینئرنگ، میتھ میٹکس لیبز بنانے، سکول ٹرانسپورٹ پراجیکٹ منصوبہ لانے اور تمام تعلیمی اداروں میں سپورٹس مقابلے کرانے کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے تمام سرکاری سکولوں میں مفت یونیفارم دینے اور چھ ماہ میں ہر سکول میں کلاس روم، باتھ روم، پانی اور دیگر سہولیتیں مہیا کرنے کا اعلان بھی کیا۔
اہم خبریں سے مزید