• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں ایک بار پھر دودھ مہنگا کرنے کی تیاریاں، معمولی شرائط کا ڈھونگ، کمشنر کا اجلاس

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کراچی میں ایک بار پھر دودھ کی قیمتوں میں اضافے کی تیاریاں کر لی گئیں۔

دودھ کی نئی قیمت مقرر کرنے سے قبل معمولی شرائط کا ڈھونگ، شہریوں کا کہنا ہے کہ دودھ کی قیمتوں کا تعین کرنے کا اختیار بیورو کریسی کی بجائے شہر کی منتخب قیادت (میئر) کو دیا جائے، دودھ کی پیداواری لاگت طے کرنے کے لیے ہمیشہ نیا اور خود ساختہ فارمولا استعمال کیا جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت دودھ ڈیری فارمرز ہول سیلرز اور ریٹلیرزاور صارفین کے نمائندوں اور متعلقہ افسران کے ساتھ ایک اجلاس منعقد ہوا۔ 

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ دودھ کی نئی قیمت دودھ کا معیار چیک کرنے کے بعد مقرر کی جاے گی۔ 

کمشنر نے دودھ کا معیار چیک کرنے کے لیے متعلقہ محکموں اور صارفین کے نمائندوں پر مشتمل کمیٹی قائم کر دی ہے۔ کمیٹی فارمرز ہول سیلرز اور ریٹلیرز کے دودھ کے نمونوں کو مطلوبہ ٹیسٹ کے ذریعے دودھ کا معیار چیک کرے گی۔ 

کمیٹی کا سربراہ اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹرز رابعہ سید کو مقرر کیا گیا ہے جبکہ کمیٹی کے ارکان میں بیورو اف سپلائی فوڈ اتھارٹی، ویٹ اینڈ میز رزکے افسران کنزیومر رائٹس پروٹیکشن کونسل کے چیئرمین شکیل بیگ اور غیاث الدین(صحافی) کو شامل کیا گیا ہے۔

کمیٹی کو دودھ کے معیار سے متعلق اپنی رپورٹ ایک ہفتہ میں کمشنر کو پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 

کمیٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فارمرز ہول سیلرز اور ریٹیلرز کے دودھ کے نمونے چیک کر کے دودھ کے معیار پر مشتمل رپورٹ پیش کری، اجلاس میں بیورو آف سپلائی نے دودھ کی قیمت کی نئی قیمت مقرر کرنے کے سلسلہ میں پیداواری لاگت کی رپورٹ اور نئی قیمت سے متعلق اپنی رپورٹ پیش کی۔

بیور وآف سپلائی نے اپنی رپورٹ میں دودھ کی نئی قیمت 235 روپے (فارم) فی لیٹر کی تجویز پیش کی ہے۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر جنوبی نے دودھ کے معیار سے متعلق اجلاس کو آگاہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ شہر میں خاص طور پر لی مارکیٹ میں ملاوٹ شدہ اور مضر صحت دودھ فراہم کیا جا رہا ہے۔ 

انہوں نے لی مارکیٹ میں دودھ آکشن کی رپورٹ بھی پیش کی بتایا کہ دودھ کی 6 دکانوں کو مضرصحت دودھ فروخت کرنے پر سیل کر دیا گیا اجلاس نے لی مارکیٹ ملک آکشن کو بند کرنے پر غور کیا۔

اہم خبریں سے مزید