• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹس طارق جہانگیری نے جعلی ڈگری کیس سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

اسلام آباد(جنگ رپورٹر) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق جہانگیری نے مبینہ جعلی ڈگری کیس میں فریق بننے کی درخواست خارج کرنے کاسندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیااور یہ موقف اختیار کیا کہ متاثرہ فریق کوسنے بغیر یکطرفہ فیصلہ جاری کرنا خلاف قانون ہے،انھوں نے سندھ ہائیکورٹ کا25ستمبر کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے ۔ ،اپیل گزار ،جج نے جمعرات کے روز سپریم کورٹ میں دائر اپیل میں سندھ ایجوکیشن کمیشن، کراچی یونیورسٹی اورپیمرا سمیت دس دیگر اداروں کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے ان کی ایل ایل بی کی ڈگری کے حوالہ سے مقدمہ میں ان کی جانب سے فریق بننے کی درخواست خارج کردی ۔
اہم خبریں سے مزید