• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کے 20 نکات من و عن ہمارے نہیں، اسحاق ڈار

اسلام آباد (نیوزرپورٹر)وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ فلسطین میں جنگ بندی کی کوششیں بہت جلدرنگ لائیں گی اور امن کے ساتھ ساتھ فلسطینی ریاست کے قیام کا دیرینہ خواب پورا ہوگا، پاکستان اسرائیلی ریاست کو تسلیم کرتاہے نہ اس کے ساتھ سفارتی تعلقات ہیں‘پاکستان کا مسئلہ فلسطین پر مؤقف دو ٹوک اور واضح ہے‘ان خیالات کا اظہارانہوں نے امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیاجبکہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہغزہ امن منصوبے کیلئے صدرٹرمپ نے جو 20 پوائنٹس دیئے وہ من وعن ہمارے نہیں ‘8مسلم ممالک کی ٹیم سے ٹرمپ کے مذاکرات میں شیئر کئے گئے ڈرافٹ کے جواب میں ہم نے اپنا مسودہ دیا تھا لیکن جو اعلان ہوا اسلامی ملکوں کا نہیں ہے‘ جو 20 نکاتی ڈرافٹ فائنل ہوا اس میں تبدیلیاں کی گئیں جو ہمیں قبول نہیں‘ فلسطین کے حوالے سے قائد اعظم کی پالیسی پر ہی عمل پیرا ہیں‘ اس میں کوئی تبدیلی ہوئی نہ ہوگی ‘ سعودی عرب سے دفاعی معاہدہ نیٹو طرز کا اتحاد بن جائیگا‘فلوٹیلا میں شامل پاکستانیوں کی بحفاظت واپسی کیلئے کوشاں ہیں‘ سینیٹر مشتاق کی رہائی کیلئے یورپی ممالک سے مدد لے لی، غزہ میں امن بیانات سے نہیں عملی اقدامات سے ہی ممکن ہوگا،8وزراء خارجہ کی ٹرمپ سے باضابطہ ملاقات سے قبل بھی ایک ملاقات ہوئی، اسرائیل کا لفظ ہمارا نو گو ایریا ہے،پاکستان کی ریاست پالیسی تو دو ریاستی حل ہی ہے۔جمعہ کو قومی اسمبلی اجلاس سے پالیسی خطاب کرتے ہوئے اسحق ڈار نے کہا کہ جنرل اسمبلی جانے سے پہلے ہماری بات ہوئی کہ اقوام متحدہ‘یورپی یونین اور عرب ممالک غزہ میں خونریزی رکوانے میں ناکام ہوچکےہیں ‘ہماری کوشش تھی کہ کچھ ممالک کے ساتھ ملکر امریکا جو آخری امید ہے اسے انگیج کیا جائے اور خونریزی، بھوک سے اموات اور بے دخلی اور مغربی کنارے کو ہڑپ کرنے کے منصوبے کو روکا جائے ۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ 5عرب ممالک، پاکستان، ترکیہ اور انڈونیشیا کے صدور اور وزرائے اعظم نے اپنے وزرائے خارجہ کے ہمراہ امریکی صدر سے ملاقات کی۔اسحٰق ڈار نے انکشاف کیا کہ ٹرمپ سے ہونے والی مسلم ممالک کے رہنماؤں کی ملاقات سے قبل ایک اوربھی ملاقات ہوئی، یہ بات ذرائع ابلاغ میں نہیں آئی کیونکہ خدشہ تھا کہ اس معاملے کو خراب کرنے والے میدان میں کود پڑیں گے۔

kk

اہم خبریں سے مزید