• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مذاکرات کے باوجود حالات نہ بدلے، PP کا قومی اسمبلی سے واک آؤٹ

اسلام آ باد (رانا غلام قادر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ر یمارکس پر پیپلز پارٹی کی ناراضگی ابھی بھی برقرار ہے۔پیپلزپارٹی نے قومی اسمبلی کے اجلاس سے جمعہ کے روز بھی واک آؤٹ کردیا،حکومتی ارکان مناکر واپس ایوان میں لے آئے، نوید قمر نے کہا حکومتی ٹیم سے ملاقات ہوئی حالات نہ بدلے،ہمارا پیسہ ہمارا پانی ، ہماری مرضی ، یہ اس کا کیا مطلب ہے، یہ ہمارا ملک ہے، یہ سب کا ملک ہے، معاملہ حل ہونے تک بائیکاٹ جاری رکھیں گے، مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ مریم نواز اپنے والد کو خاموش کروا کر خود بول رہی ہیں،نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ مذاکرات ہی مسائل کے حل کا واحد راستہ ہیں، تمام معاملات افہام و تفہیم سے حل ہوسکتے ہیں، ایک دوسرے پر الزام تراشی کسی کیلئے بھی فائدہ مند نہیں۔ اسحاق ڈار نےیقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ دونوں لیڈر شپ کی طرف سے معاملات حل کرنے والے ہیں۔ قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیرصدارت ہوا۔ وقفہ سوالات کی کاروائی شروع ہوئی تو ضمنی سوال پر پیپلز پا رٹی رہنماسید نوید قمر نے کہا کہ ہم نےپچھلے اجلاس میں کچھ اعتراضات اٹھائے، بائیکاٹ بھی کیا تھا،اس پر حکومتی ٹیم سے ہماری ملاقات ہوئی تھی لیکن گراؤنڈ پرحالات جوں کے توں ہیں ہم تب تک ہاؤس کا حصہ نہیں بن سکتے جب تک مسئلے کو حل نہ کیا ۔اس موضوع پر اظہار خیال کرتے ہوئے اسحٰق ڈار نے کہا کہ مذاکرات ہی مسائل کا واحد حل ہیں، تمام معاملات افہام و تفہیم سے حل ہوسکتے ہیں۔

kk

اہم خبریں سے مزید