کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ کے اسکولز میں اساتذہ طلباء تناسب، اسکول کی ضرورت اور ویڈ لاک پالیسی کے تحت اساتذہ کے تبادلے کا محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ اسکولز میں تدریسی عمل بحال رکھنے کے لیے مجموعی طور پر 10490 اساتذہ کے تبادلے کیے گئے ہیں۔ ایس ٹی آر کے تحت تبادلوں کے سبب 1320 بند اسکولز بھی کھل جائیں گے۔ مزکورہ اسکول استاد کی رٹائر ہونے یا فوتگی کی وجہ سے بند ہوگئے تھے۔ اساتذہ طلباء تناسب تبادلوں کے سبب 1550 اسکولز میں اساتذہ کی کمی بھی پوری ہوجائے گی۔