• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک افغان سرحد، دو سال سے بند انگور اڈا بارڈر گیٹ کو کھول دیا گیا

وانا (نمائندہ جنگ) دو سال سے طویل تعطل کے بعد پاک افغان سرحد پر واقع انگور اڈا بارڈر گیٹ کو آخرکار آمدورفت کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ اقدام سے نہ صرف تجارتی سرگرمیاں بحال بلکہ دونوں ممالک میں اعتماد سازی کو بھی فروغ ملے گا، دونوں ممالک کے وفد کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد آج باضابطہ طور پر بارڈر گیٹ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں بارڈر پر کھڑی کئی گاڑیوں کو افغانستان جانے کی اجازت دے دی گئی۔ذرائع کے مطابق، انگور اڈا افتتاح کے بعد دو روز سے بارڈر پر تجارتی گاڑیاں کھڑی تھیں اور تاجروں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا۔ پاکستان کی جانب سے تو گیٹ کئی دن قبل کھول دیا گیا تھا، تاہم افغان حکام کی جانب سے تاخیر کی وجہ سے ٹریفک معطل رہی۔

ملک بھر سے سے مزید