• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل لاڑکانہ کا پاسپورٹ آفس قمبر سٹی پر چھاپہ، 2 ایجنٹ گرفتار

کراچی( اسٹاف رپورٹر )ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل لاڑکانہ نے پاسپورٹ آفس قمبر سٹی پر چھاپے کے دوران 2 ایجنٹوں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں نور محمد اور امجد علی شامل ہیں۔حکام کے مطابق ملزمان شہریوں کو فوری پاسپورٹ بنوانے کا جھانسہ دے کر پیسے ہتھیا رہے تھے۔ملزمان سے 21 پاسپورٹس، 2 لیپ ٹاپ اور کپیوٹر برآمد کیے گئے۔ملزمان کے لیپ ٹاپ اور کمپیوٹرز سے پاسپورٹس درخواست گذار کے حوالے سے بھی ریکارڈ برآمد کیا گیا ہے۔ملزمان سے مختلف ممالک کی کرنسی بھی برآمد کی گئی ہے۔ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید