• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مانسہرہ پولیس نے ناران میں راستہ بھٹکنے والی جرمن خاتون سیاح کو ریسکیو کرلیا

ایبٹ آباد (اے پی پی)مانسہرہ پولیس نے ناران میں راستہ بھٹکنے والی جرمن خاتون سیاح کو 6 گھنٹوں کی انتھک محنت کے بعد باحفاظت ریسکیو کر لیا۔ مانسہرہ پولیس کے مطابق 7 رکنی جرمن سیاحوں کا ایک گروپ ناران پہنچا تھا۔ رات گئے اطلاع ملی کہ گروپ کی 66سالہ خاتون سیاح کارون این ملارک ہائیک پر جانے کے بعد ہوٹل واپسی کے دوران راستہ بھٹک گئی ہیں۔ ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور کی خصوصی ہدایات پر ناران پولیس نے فوری طور پر سرچ آپریشن شروع کیا اور دو ٹیمیں تشکیل دے کر مختلف راستوں پر روانہ کیں۔ تقریبا 6گھنٹوں کی انتھک محنت اور بھرپور سرچ آپریشن کے بعد خاتون سیاح کو بحفاظت تلاش کر لیا گیا اور انہیں واپس ہوٹل پہنچا دیا گیا۔ ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور نے اس موقع پر کہا کہ سیاح ہمارا اثاثہ ہیں، مانسہرہ پولیس ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی خدمت اور سکیورٹی کے لیے ہر وقت تیار ہے۔

ملک بھر سے سے مزید