• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹرمیڈیٹ حصہ اول سائنس پری انجینئرنگ گروپ کے نتائج کا اعلان

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے چیئرمین فقیر محمد لاکھو کی ہدایت پر انٹرمیڈیٹ حصہ اول سائنس پری انجینئرنگ گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2025ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ ناظم امتحانات زرینہ راشد نے نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سائنس پری انجینئرنگ گروپ کے امتحانات میں19433 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی، 19023 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 8569 امیدوار تمام چھ پرچوں، 1392پانچ پرچوں میں، 2357 چار پرچوں میں، 2434 تین پرچوں میں، 1882 دو پرچوں میں جبکہ 1392 امیدوار ایک پرچے میں کامیاب ہوئے۔

ملک بھر سے سے مزید