• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اِنتظار کی گھڑیاں ختم، پاکستان آئیڈل کا آج سے باقاعدہ آغاز

کراچی (جنگ نیوز) اِنتظار کی گھڑیاں ختم ہوگئیں، وہ لمحہ جس کا بے شمار نوجوانوں اور میوزک کے شائقین کو شدت سے انتظار تھا، بالآخر آگیا ہے۔ پاکستان کے سب سے بڑے میوزک شو ”پاکستان آئیڈل 2025“ کا آغاز ہفتہ 4 اکتوبر سے ہونے جا رہا ہے اور میوزک کے اس میگا شو کے ساتھ اب پوری قوم گانے کو تیار ہے۔ میوزک کی دنیا کا یہ سب سے بڑا مقابلہ سب سے پہلے ملک کے نمبر ون انٹرٹینمنٹ چینل ”جیو ٹی وی“ کی اسکرین پر جگمگائے گا،، راحت فتح، جج ہونگے۔منتظمین نے ”جیونیوز“ کے نمائندے کو بتایا کہ ملک بھر کے ہزاروں باصلاحیت نوجوانوں نے سکھر، ملتان، لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد اور کراچی میں ہونے والے آڈیشنز میں اپنی سریلی آوازوں سے ججز کو حیران کرکے میوزک کے سب سے بڑے اسٹیج کیلئے خود کو منوالیا ہے اور ہزاروں سریلی آوازوں میں سے سیکڑوں آوازوں کو اس شو کیلئے منتخب بھی کرلیا گیا ہے۔ ۔ اس میگا شو کے ججز کی کرسیوں پر ملک کے نامور فنکار جلوہ گر ہوں گے، جن میں استاد راحت فتح علی خان، فواد خان، زیب بنگش اور بلال مقصود شامل ہیں شو کی میزبانی توانائی اور مزاح کے بے تاج بادشاہ شفاعت علی کریں گے۔ ”پاکستان آئیڈل“ ہر ہفتے اور اتوار کی شب 8 بجے نشر کیا جائے گا۔

اہم خبریں سے مزید