اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) قومی اسمبلی کے وقفہ سو الات کے دوران وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نےتحریری طور پر بتایا کہ فی الحال کوئی بھی ملک پاکستان کو رعایتی نرخوں پر تیل فراہم نہیں کررہا ،صنعتی وزر عی صارفین کیلئے سستےاضافی بجلی پیکیج کی تجویز پر کام کررہے ہیں،وزیر تونائی اویس لغاری نے بتایا کہ پاکستان کو اضافی پیداواری صلاحیت کا مسئلہ در پیش ہےجبکہ گرڈ کا اصل استعمال کم ہےچونکہ گرڈ کے ا ستعمال کے باوجود پیداواری صلاحیت کو ادائیگیاں مقررہ نوعیت کی ہیں،اسلئے کم استعمال کے نتیجے میں مو جودہ صا رفین پرفی یونٹ مقررہ لاگت بڑھ جاتی ہے۔