• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیل و گیس کے نئے ذخائر تلاش کرنے کی حکومتی کاوشوں کو دھچکا

اسلام آباد (عاطف شیرازی)تیل و گیس کے نئے ذخائر تلاش کرنے کی حکومتی کاوشوں کو دھچکا لگا ہے،تیل و گیس کے23بلاکس کی نیلامی کے لیے صرف ایک بولی موصول ہوسکی،تیل وگیس کے بلاکس کی نیلامی میں پٹرولیم ایکسپلوریشن کمپنیوں کی عدم دلچسپی کے باعث تیل و گیس سیکٹر میں نئی سرمایہ کاری کی راہ ہموار نہ ہوسکی-پٹرولیم ڈویژن کے ذرائع نے بتایا ہے کہ 23 بلاکس کی نیلامی کے لیے صرف ایک بولی موصول ہوئی،پیٹرولیم ڈویژن کے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف پیٹرولیم کنسیشنز نے مختلف صوبوں میں 23 تیل و گیس بلاکس کی ایکسپلوریشن کے لیے بولیاں طلب کی تھیں، لیکن صرف ایک بلاک کے لیے ایک بولی موصول ہوئی کیونکہ ایکسپلوریشن کمپنیوں نے باقی ماندہ 22 بلاکس میں دلچسپی ظاہر نہیں کی-ذرائع کے مطابق صرف ایک بلاک کے لیے ماری انرجیز (سابقہ ماری پیٹرولیم) نے دلچسپی ظاہر کی جس نے صرف 131 ورک یونٹس کے ساتھ بولی جمع کرائی۔
اہم خبریں سے مزید