اسلام آباد (صالح ظافر)ملا متقی کو ماسکو و دہلی کے دورے کے لیے سفری استثنیٰ مل گیا، وہ 7 اکتوبر کو روسی دارالحکومت میں ساتویں ماسکو فارمیٹ کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق طالبان انتظامیہ کے نگران وزیر خارجہ، ملا امیر خان متقی کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل(یو این ایس سی) کی پابندیوں کی کمیٹی کی جانب سے اگلے ہفتے ماسکو اور نئی دہلی کے دورے کے لیے فضائی سفر کی اجازت دے دی گئی ہے۔ وہ 7 اکتوبر کو روسی دارالحکومت میں منعقد ہونے والے ساتویں ماسکو فارمیٹ کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ وہ ماسکو سے نئی دہلی کے لیے دو روزہ دورے پر روانہ ہوں گے۔